کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں بلٹ ٹرین چلانا چاہتے ہ??ں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ بیرونی سرمایہ کاری سندھ میں آئی، کراچی میں میڈیکل سٹی بنانے جا رہے ہ??ں۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ انرجی اور ایگریکلچر سیکٹر میں انویسٹمنٹ کرنے کے لیے تیار ہیں ، تھر کے کوئلے سے سب سے زیادہ سستی بجلی پیدا ہورہی ہے، کراچی سرکلر ریلوے بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے، ہم چاہتے ہ??ں کہ یہاں بلٹ ٹرین چلے، دو فیز میں بلٹ ٹرین کا منصوبہ شروع کرنے پر سوچ رہے ہ??ں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی کتنی بھی پروپیگنڈہ کرلے لیکن بیرون ممالک سرمایہ کار آ رہے ہ??ں، دھابیج?? اکنامک زون میں بیرون ممالک کے سرمایہ کاروں نے دلچسپی دکھائی ہے، بیرون ممالک بزنس مین ایک بلین ڈال?? کی سرمایہ کاری کریں گے ۔
شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں اہم اقدام لینے جا رہے ہ??ں، موٹر وہیکل کی فٹنس کا قانون پاکستان میں ہے، ہم کوشش کریں گے قانون نافذ کر سکیں، سرکاری گاڑیوں سیت تمام گاڑیوں کی فٹنس چیک ہو??ی، اگلے ماہ پیپلز بس کے مزید چالیس اسٹاپ بنائے جائیں گے۔